زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، محمد شفیق

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان زرعی ایمرجنسی کے 5 سالہ پروگرام کیلئے 309ارب رکھے گئے ہیں، زیادہ سے زیادہ پیداوار اور آمدن میں اضافے کیلئے کاشت کاروں کو فصلوں پر سبسڈیز بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14 جولائی2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی زرعی ایڈوائزری اور ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمداقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیاء اللہ گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ، کسان بورڈ کے نمائندوں اکرم رانجھا، ظفر حیات کرتانہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال نے اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے معیاری کھادوں کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی اور معیاری زرعی ادویات کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اجلاس کو وزیر اعظم وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے پیداواری مقابلہ جات اور زرعی مشینری کے بارے میں بھی کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضیاءاللہ گوندل نے حکومت کی جانب سے غریب خاندانوں میں پولٹری کے ایک یونٹ جس میں ایک مرغا اور 5مرغیوں کی رعائتی نرخوں 1050روپے میں فراہمی ، کٹا بچاﺅ پروگرام ، کٹا فربہ پروگرام اور جانوروں کی مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسی نیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین: گھریلو مرغبانی کے خواہش مند خواتین و حضرات میں مرغیوں کے 90 یونٹ تقسیم

اجلاس میں شریک کسانوں اور کاشت کار نمائندوں نے حکومت کی جانب سے زراعت کی ترقی کیلئے اتھائے گئے اقدامات بالخصوص کسان کارڈ کے اجراءکو سراہا۔ جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زرعی شعبہ ہمارے ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کسان کی خوشحالی کا مطلب ملک کی مجموعی ترقی ہے اور کسان کی خوشحالی اور زرعی معیشت کی مضبوطی لازم وملزوم ہیں۔ کسان بورڈ کے نمائندوں کی جانب سے کسانوں کے مسائل اور ان کے حل کیلئے گزارشات بھی پیش کی گئیں جس پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو گزارشات حل کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں