اسسٹنٹ کمشنرز کے چھاپے، کورونا ایس او پیز کی خلافوری کرنے پر 10 ریسٹورنٹس سیل

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 14 جولائی2021) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے شہر کے 28 ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کا اچانک معائنہ کیا اور 8 ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا ۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے پھالیہ شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے 20 ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کا اچانک معائنہ کیا اور 2 ریسٹورنٹس کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز امتیاز علی بیگ اورساجد منیر کلیار نے کہا کہ عوام الناس کو کوونا وائرس سے بچاﺅحکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی اسی میں ہم سب کی بقا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے ،سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور فیس ماسک کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت ، سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ شہر کا کاروباری طبقہ بالخصوص عوام الناس کورونا ایس او پیز عملدرآمد کے حوالے سے انتظامیہ کا ساتھ دے تا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور ویکسی نیشن پر توجہ دیں تا کہ خود کو اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ کر کے اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں