منڈی بہاوالدین: دوہرے قتل کیس کی سماعت، 1 ملزم کو 50 سال قید بامشقت سزا کا حکم، 5 ملزمان بری

منڈی بہاءالدین( نمائندہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ پرویز اختر نے آہدی دوہرے قتل کیس میں ایک ملزم کو پچاس سال قید بامشقت، پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ دیگر پانچ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا

تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاءالدین راجہ پرویز اختر نے آہدی میں خاتون سمیت دو افراد کے قتل کیس کا فیصلہ جرح مکمل ہونے پر سنا ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا سلطان صلاح الدین نے دلائل مکمل کئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ پرویز اختر نے جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم علی رضا کو دو مرتبہ پچیس پچیس سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی.

جرمانہ کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ سزا بھگتنا ہو گی عدالت نے مقدمہ میں نامزد غلام مصطفیٰ، رب نواز ، سجاد سمیت چھ ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنایا.

اپنا تبصرہ بھیجیں