ملکوال:بادشاہ پور کا نوجوان رسول نہر لوئر جہلم میں ڈوب گیا، لاش کی تلاش جاری

منڈی بہاؤالدین، نواحی گاوں بادشاہ پور کے نوجوان ابرار رسول نہر لوئر جہلم میں ڈوب گئے۔ ریسکیو 1122 کی طرف سے تلاش جاری۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 9 جولائی 2021) تحصیل ملکول کے نواحی گائوں بادشاہ پور کا رہائشی نوجوان ابرار گزشتہ روز رسول نہر لوئر جہلم میں ڈوب گیا. ریسکیو 1122 کا لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری.

24 گھنٹے گزرجانے کے باوجود ابھی لاش نہیں ملی. ریسکیو 1122 ملکوال نے گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن معطل کر دیا تھا جبکہ آج پھر سے لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں