ہونڈائی نے سوناٹا گاڑی کی قیمت بتا دی

ہونڈائی نشاط موٹر پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے مقامی طور پر تیار ہونے والی سب سے مہنگی سیڈان کیٹگری ڈی کی سوناٹا گاڑی متعارف کردی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے گاڑی کی پیشگی بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ قوی امید ہے کہ یہ گاڑی ایک ماہ کے اندر پاکستان کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئے گی۔

ہونڈائی کمپنی کے افیسر محمد قاسم کا کہنا ہے کہ ہم نے نئی گاڑی سوناٹا کو مارکیٹ میں متعارف کرادیا ہے، جس کیلئے مقامی طور پر تیاری کیلئے یونٹس بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ جو چند ہفتوں کے بعد آپ کو سڑکوں پر دوڑتی نظر آئے گی۔

آٹھویں جنریشن سے تعلق رکھنے والی اور جدید سہولیات سے آراستہ سیڈان سیریز کی سوناٹا کو ہونڈا اکارڈ اور ٹویوٹا کیمری کے ہم پلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ گاڑی کی 2 مختلف کیٹگری مارکیٹ میں متعارف کرائی جا رہی ہیں، جو اسمارٹ 2.5ایل، جس کی قیمت 71 لاکھ اور 2.0 ایل کی قیمت چونسٹھ لاکھ ہے۔ یہ پریمیئم گاڑی 2 مختلف ورژنز میں دستیاب ہوگی جس میں سے ایک 2000 سی سی اور دوسری 2500 سی سی۔

یہ اس کمپنی کی چوتھی گاڑی ہوگی، جو مقامی طور پر تیار کی جائے گی۔ متعلقہ کمپنی اس سے قبل ایچ 100 پورٹر پک اپ ٹرک، ایس یو وی ٹکسن اور الینٹرا سیڈان ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایچ100 پوٹر کا اس سے قبل نام شہزور تھا۔ کمپنی کی جانب سے برآمد کی گئی گرینڈ اسٹار ایکس، آئی اونک ہائیبرڈ اور سیون سیٹر سانٹا ایف ای بھی فروخت کی جا رہی ہیں۔

آٹو انڈسٹری ماہر شاکیب خان کا کہنا ہے کہ اس بار کمپنی کی جانب سے خریداروں کیلئے پرکشش قیمت رکھی گئی ہے، جب کہ اس سے قبل متعارف کرائی گئی الینٹرا کی قیمت بہت زیادہ تھی، جو 40 لاکھ تھی۔ تاہم نئی گاڑی ہونڈا اکارڈ اور ٹویوٹا کیمری کے مقابلے کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہونڈا اکارڈ1 کروڑ 20 لاکھ اور ٹویوٹا کی کیمری قیمت بالترتیب 1 کروڑ 60 لاکھ اور 1 کروڑ 86 لاکھ ہے۔ کمپنی کی جانب سے سیڈان گاڑی مقامی طور پر تیار نہیں کی جا رہی۔

شاکیب خان نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ کیا اسپورٹس ایج، ایم جی ایچ ایس، پروٹون ایکس 70 اور ڈی ایف ایس کے گلوری کی ڈیمانڈ سوناٹا کی مانگ متاثر کرے گی۔ ان کے مطابق سوناٹا بے شک ایک لگژری گاڑی ہے مگر یہاں کی سڑکوں کی صورت حال اور موسلا دھار بارشوں میں اربن فلڈنگ کو دیکھا جائے تو کراس اوور ایس یو وی خریداروں کا پہلا انتخاب ہوگی۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہونڈائی نشاط موٹر ۔۔۔ نشاط گروپ ، سوجٹز کارپوریشن (جاپان) اور ملت ٹریکٹرز کا مشترکا منصوبہ ہے۔ کمپنی مجموعی طور پر سالانہ 15000 گاڑیاں تیار کرتی ہے، جب کہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس تعداد میں اضافے کی صلاحیت بھی موجود ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں