ڈائیریکٹر ایکوا پنجاب کا ہیڈ رسول پہ چھاپہ، غیر قانونی مچھلی کا شکار کرنے پر 3افراد کے خلاف چالان عدالت کو بھجوا دئیے

ڈائیریکٹر ایکوا پنجاب ڈاکٹر محمد عابدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ آج اچانک رسول ہیڈ ورکس منڈی بہاو الدین کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے رسول ہیڈ ورکس کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر غیر قانونی مچھلی کا شکار کرنے پر 3افراد کے خلاف چالان عدالت کو بھجوا دئیے۔انہوں نے رسول ہیڈ ورکس کے پاس واقع قدرتی پانیوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06 جولائی2021) اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر فشریز گوجرانوالہ شوکت محمود، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فشریز منڈی بہاو ¿الدین محترمہ عاصمہ بانو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈائیریکٹر ایکوا پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے کہاکہ آبی حیات کی بحالی اور بقا ہماری اولین ترجیح ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق دریاﺅں، جھیلوں اور دوسرے قدرتی پانیوں میں مچھلیوں کے تحفظ اور بہتر نشوونما کیلئے محکمہ فشریز پنجاب کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شکاربندی کے موسم (یکم جون تا اکتیس اگست) میں مچھلی کے شکار کو سختی سے روکا جائے کیونکہ یہ موسم مچھلی کی افزائش نسل کا موسم ہے اگر مچھلی کے شکار کو نہ روکا گیا تو ہمارے دریا مچھلی سے خالی ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر محمد عابد نے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فشریز عاصمہ بانو کو مچھلی کے شکار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں