ای روزگار کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاﺅالدین میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا

ای روزگار مینیجر منڈی بہاﺅالدین نوید اقبال نے بتایا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے صوبہ بھر کی طرح گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاﺅالدین میں بھی بے روزگار نوجوانوں کو با وقار روزگار مہیا کرنے کی غرض سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06 جولائی2021) انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے اس ادارے سے اب تک کئی نوجوانوں نے آن لائن روزگار کمانے کے ہنر سیکھ کر اپنے گھریلو حالات بدل لئے ہیں ۔ اس پروگرام سے32ہزار سے زائد نوجوان مستفید ہو کر 3.5ارب روپے سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔ ایسے تعلیم یافتہ اور بے روز گار شہری جو فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو وہ مفت تربیت حاصل کرنے کیلئے ای روزگار کی ویب سائیٹ http://www.erozgaar.pitb.gov.pk/apply پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مذید بتایا کہ ای روز پروگرام میں داخلے کیلئے کم از کم 16سالہ تعلیم (ماسٹر ڈگری) ہونی چاہیئے جبکہ آن لائن ٹیسٹ، پنجاب کا ڈومیسائل ، قومی شناختی کارڈ اور عمر کی حد 35 سال ے کم اور معاشی حیثیت بے روزگار ہونی چاہیئے۔ نوید اقبال نے بتایا کہ اس پروگرام میں پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز ٹریننگ ، کری ایٹو ڈیزائن، ٹیکنیکل ،کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، ای کامرس کے شعبہ جات ، طلبہ کیلئے فری لانسنگ کا تعارفی کورس، پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ ہو گی اور 3ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد دی جائیں گی۔

ای روزگار میں کون کون سے کورسز کروائے جائیں گے؟ تمام تر تفصیلات دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں