منڈی بہاوالدین انجمن تاجران کی الیکشن مہم زور شور پر، انجمن تاجران نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا

منڈی بہاوالدین انجمن تاجران کی الیکشن مہم زور شور پر انجمن تاجران نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا انجمن تاجران نے الیکشن کا شیڈول میڈیا نمائندگان کی موجودگی پریس کانفرنس میں کیا

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 6 جولائی 2021) منڈی بہاوالدین انجمن تاجران کے الیکشن کا شیڈول جاری تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کی انجمن تاجران کا کئ ہفتوں سے الیکشن مہم جاری رہنے کے بعد مرکزی آفس انجمن تاجران غلہ منڈی میں الیکشن شیڈول جاری کردیا اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیشن انجمن تاجران اعجاز احمد جنجوعہ کا کہنا ہے کے الیکشن 2021 کا شیڈول کا اعلان کردیا گیا 8 اگست کو پولنگ ہوگی انشاء اللہ حق سچ پر پورا اتریں گے.

اس موقع پر الیکشن شیڈول کی فہرستیں جاری کر رہے ہیں الیکشن شیڈول جاری کرتے وقت شہر بھر سے منڈی بہاوالدین تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر ملک محمد فاروق کا کہنا ہے کے انشاء اللہ حق سچ کی فتح ہوگی الیکشن کرواکر تاریخ رقم کردیں گے اور تاجر چھوٹا ہو یا بڑا انکے شانہ بشانہ رہ کر کام کریں گے کسی تاجر کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے کوئی بھی شخص سکیورٹی دے کر صدارت و سیکرٹری کا امیدوار سامنےاسکتا ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن انشاء اللہ ہوتے رہیں گے الیکشن لڑنا ہر ایک کا حق انشاء اللہ انکو موقع دیں گے ہمارا مقصد ہی تاجروں شہریوں کے فلاح بہبود کیلئے کام کرنا ہے نہ کے زاتی مفاد کیلئے ہم انشاء اللہ الیکشن کرواکر تاریخ رقم کردیں گے کے کوئی ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی انجمن تاجران ہے جوکہ آئندہ آنے والے الیکشن لڑنے کا موقع دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں