منڈی بہاؤالدین کھوکھر ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے خاتون جان کی بازی ہار گئی

منڈی بہاؤالدین کھوکھر ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے خاتون جان کی بازی ہار گئی. لواحقین کا احتجاج

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 5 جولائی 2021) جیل چوک کے رہائشی یاسین اپنی زوجہ کو کھوکھو ہسپتال لے کر آئے جن کا اپریشن ہونا تھا لواحقین کا کہنا ہے کہ کھوکھر ہسپتال میں ڈاکٹر خالد نے آپریشن کیا اور غائب ہو گئے ہسپتال میں عملہ بھی موجود نہیں تھا ہماری مریضہ کو موٹر مکینک چیک کرتا رہا اور ہماری مریضہ تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی ہماری مریض مر چکی تھی لیکن انجیکشن لگاتے رہے.

یہ بھی پڑھیں: ملکوال: نجی ہسپتال کے عملہ کی نااہلی، ڈیڑھ سالہ بچے کو غلط خون لگا دیا، بچے کی حالت تشویشناک، ویڈیو دیکھیں

پولیس کو کال کرنے پر تھانہ سول لائن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کھوکھر ہسپتال کے مالک ڈاکٹر خالد کھوکھر کو گرفتار کر لیا لیکن لواحقین کا کہنا اب ڈاکٹر تھانے میں موجود نہیں ہےفرار ہوچکا ہے ۔ لواحقین نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے اپیل کی ہے کہ ہمیں مریضہ جس کی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو وہ ڈاکٹر کی غفلت سے جان کی بازی ہار گئی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی عمل لائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں