رحمان پورہ: اوباشوں کی گھر میں گھس کر غنڈہ گردی، اسلحہ کے زور پر تشدد سے 1 نوجوان جاں بحق

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 3 جولائی 2021) تھانہ سول لائن کے علاقہ رحمان پورہ میں اوباشوں کی گھر میں گھس کر غنڈہ گردی۔۔ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے المعروف راجہ سکنہ تاجپورہ ۔ علی رضا چدھڑ سکنہ تاج پورہ وغیرہ رحمان پورہ میں واقع ایک رہاشی گھر میں گھس کر عورتوں سے بدتمیزی کی اور اسلحہ کے زور پر دو بھائیوں طلحہ اور بلال کو گھر سے باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا

ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے بھائیوں کو زخمی کردیا۔۔ دونوں بھائی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔۔ جبکہ آج ان میں سے 1 بھائی بلال آج جان کی بازی ہار گیا اور انتقال کرگیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں