کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر زریاب صفدر وڑائچ کی زیر نگرانی فری ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے

ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں، جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری کائنات کو بچایا۔ کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر زریاب صفدر وڑائچ کی زیر نگرانی فری ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 02 جولائی 2021) تفصیلات کے مطابق ماہرامراض پٹھوں، جوڑوں، مہروں، اعصابی کمزوری ڈاکٹر زریاب صفدر وڑائچ نے بتایا ہے کہ اولڈ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاﺅالدین کے سامنے علی بوسال پلازہ، ڈاکٹر کلینک پر مورخہ 04جولائی2021 بروزاتوار کو غریب اور نادار افراد کے لئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔ جس میں مریضوں کو فری میڈیسن کے علاوہ مفت ٹیسٹ ( ہیپاٹائٹس بی، سی ، یورک ایسڈ ٹیسٹ) بھی کئے جائیں گے۔

کیمپ میں مفت طبی معائنہ، پٹھوں، جوڑوں،فالج، لقوہ ، مہروں کے مسائل ، آپریشن کے بعد جوڑوں کا جام ہو جانا، ، بچوں کی اعصابی کمزوری اور ٹیڑھے پاﺅں جیسے مسائل کے حل اور ادویات مفت مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد غریب اور نادار افراد کی صحت کیلئے طبی سہولیات فراہمی کے ساتھ مفت ادویات کی فراہمی اور صحت کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کرنا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے تا کہ کوئی بھی ضرورت مند علاج سے محروم نہ رہے۔

منڈی بہاوالدین میں ڈاکٹرز کے فون نمبرز دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں