منڈی بہاؤالدین پولیس نے گزشتہ ماہ 113اشتہاری ، 32منشیات فروشوں اور90 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کیا

آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سماج دشمن عناصر و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. منڈی بہاؤالدین پولیس نے 113مجرمان اشتہاریوں 32منشیات فروشوں اور90 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کیا

منڈی بہاؤالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 3 جولائی 2021) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری اشتہاری مجرمان، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیز ی لائی گئی اسی سلسلہ میں منڈی بہاؤالدین پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساجد حسین کھوکھر کی سربراہی میں گزشتہ ماہ سماج دشمن عناصرکی گرفتاریوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے .

سنگین مقدمات میں مطلوب 113اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جن میں 29اے کیٹیگری جبکہ 84بی کیٹیگری کے شامل ہیں، نمائش اسلحہ کرنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 90 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کیا جن میں 30پسٹل11کلاشنکوف 16رائفلیں 19بندوقیں 02 ریوالور 657 گولیاں برآمد کیں،سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 32 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 15کلو گرام چرس 159بوتل شراب 01چالو بھٹی اور 32لٹر لہن برآمد کی03چور گینگ ہائے کے 09ممبران کو گرفتار کر کے 33لاکھ 55ہزار کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا گیا .

اس کے علاوہ34 مقدمات تیز رفتاری پر03 مقدمات گیس ریفلنگ پر 11 مقدمات غیر معیاری سلنڈر پر 20 مقدمات بجلی چوری پر 10 مقدمات پناہ دہی پر 06 مقدمات پرائس کنٹرول پر 06 مقدمات ہوائی فائرنگ پر درج کئے گئے،ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر کا کہنا تھا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی اور جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، جرائم، ظلم و ذیادتی اور سماجی برائیوں کے خلاف پولیس پوری طرح متحرک ہے جبکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اشتہاریوں، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور ان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کر کے پابند سلاسل کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں