منڈی بہاوالدین، پھالیہ اور ملکوال میں کھلی کچہری کا انعقاد، ضلعی و تحصیل افسران کی شرکت

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ریو نیو عوامی خدمت کچہری وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست انقلابی اقدام ہے جہاں ریونیو سے متعلق شہریوں کے پیچیدہ مسائل فوراًحل ہوتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ان عوامی خدمت کچہریوں میں ڈپٹی کمشنر تا پٹواری تک ریونیوکا عملہ عوام الناس کی سہولت کے لیے فرد کے اجراء، درستگی ریکارڈ، انتقالات کے اجرا، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل کا اجراءاور ریونیو سے متعلقہ دیگر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ کاﺅنٹرز پر خدمات مہیا کرنے کیلئے موجود ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے عوام الناس کی کثیرتعداد نے ان خدمت کچہریوں پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم۔بی۔ڈین نیوز یکم جولائی2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں تحصیل کونسل ہال میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ ، تحصیلدار و نائب تحصیلدار ، لینڈ ریکارڈ سنٹر اور ریونیو افسران، ریڈر ٹو تحصیلدار عرفان گوندل کے علاوہ سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت میں ریونیو عملہ عوام الناس کو فرد کے اجراء، درستگی ریکارڈ، انتقالات کے اجرا، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل کا اجراءاور ریونیو سے متعلقہ دیگر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ کاﺅنٹرز پر خدمات مہیا کرنے کیلئے موجود ہے۔ طارق علی بسرا نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کی جا نے والی درخواستوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا اور سخت مانیٹرنگ کی جا تی ہے۔

اسی طرح تحصیل پھالیہ اور ملکوال میں بھی خدمت کچہریاں لگائی گئیں ۔خدمت کچہریوں میں آغاز سے لیکر اختتام تک آنے والے سائلین نے اپنے مختلف مسائل کے حوالے سے درخواستیں پیش کیں جنہیں افسران کی موجودگی میں عملہ نے فوری طور پر کاروائی کر کے موقع پر نبٹا دیا جبکہ دیرینہ مسائل والی درخواستوں کو ایک دو روز میں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں