اوورسیز پاکستانی کمیٹی منڈی بہاوالدین کو 42شکایات پیش کی گئیں جن کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کر دئیے گئے

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور چیئرمین ضلعی چیئرمین اوورسیز کمیٹی محمد عارف گوندل نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیز کے مقامی سطح پرمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، سمندر پار پاکستانیز پاکستان کی شناخت اور سفیر ہیں ،انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو یہاں پر درپیش مشکلات کے حل اور انہیں تمام ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے ِاوورسیز کمیٹی کے اجلاسوں میں درخواستوں اور شکایات کا فوری نوٹس لے کر بلا تاخیر محکمانہ اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30 جون2021 ) ان خیالات کااظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ، انسپکٹر غضنفر، فوکل پرسن و ڈی او انڈسٹریز محمد سعید، انسپکٹر انٹر پرائزز محمد بلال ،پراسیکیوشن وریونیو افسران ، انسپکٹر غضنفر، انچارج اوورسیز کمیٹی مدثر احمد، ممبر اورسیز کمیٹی فیصل گوندل، ترجمان اوورسیز کمیٹی حمزہ علی ، مختلف محکموں کے افسران، درخواست گزار اور اوورسیز پاکستانیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اجلاس میں اراضی پر قبضوں ، جائیدادوں کی وراثتی تقسیم، رقوم کے لین دین، تجاوزات، دھوکہ دہی اور دیگر مسائل پر مشتمل درخواستیں اور شکایات پیش کی گئیں۔ قبل ازیں اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے متعلق کمیٹی میں42شکایات پیش کی گئیں جن کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنرنے مختلف محکموں کے افسران کو کیسز سے متعلق اپنی پراگریس رپورٹ اور بعض زیر التوا کیسز میں فوری کاروائی کر کے میرٹ پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ا نہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پوری تیاری کے ساتھ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔انہوںنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیس اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں اوراعلیٰ حکام کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان کے مفادات کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ نا جائز قابضین اور دھوکہ دہی کے مرتکب افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور کسی فریق کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں