لاہور ہائی کورٹ کاایس پی منڈی بہاؤالدین کو لڑکی بازیاب کراکر پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں نکاح کے دھوکے میں لڑکی کو غائب کرنے اور سات لاکھ لیکر فرار ہونے ملزم کے خلاف کارروائی کے لئے کیس کی سماعت ہوئی

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں نکاح کے دھوکے میں لڑکی کو غائب کرنے اور سات لاکھ لیکر فرار ہونے ملزم کے خلاف کارروائی کے لئے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن منڈی بہاؤالدین کو لڑکی بازیاب کرا کر 15جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے دائر درخواست پر سماعت کی.

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ چھ ماہ سے لڑکی نوشیلہ غائب ہے ، معلوم نہیں لڑکی زندہ ہے یا اسے مار دیا گیا ،پولیس کو بیشتر درخواستوں کے باوجود تاحال لڑکی کو بازیاب نہ کرایا جاسکا.

اپنا تبصرہ بھیجیں