ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے

ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30 جون 2021) جرائم کے خاتمے اور بہترین پولیسنگ پر تقسیم انعامات کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر نے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعامات تقسیم کئے ۔

منڈی بہاؤالدین: جرائم کے خاتمے اور بہتر کارکردگی پر پولیس افسران کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ھے ۔ اُمید ھے آپ سب ایمانداری ، دلجمعی اور جانفشانی سے کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گے ۔ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین

اپنا تبصرہ بھیجیں