پنجاب:سرکاری اورنجی اسکولزمیں موسم گرماکی تعطیلات کا اعلان

وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنے بیان میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق اس سال موسم گرما کی تعطیلات صرف ایک ماہ تک دی جائیں گی۔ تمام سرکاری اور نجی اسکولز میں یکم اگست تک تعطیلات رہیں گی۔ اس موقع پر تمام والدین اور بچوں سے اپیل کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعطیلات کے دوران گھروں میں رہیں اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو یکم جولائی سے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ
واضح رہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے بھی آج بروز منگل 29 جون کو گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔اس دوران گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلباء کی ہونگی اوراساتذہ کو اسکول آنا ہوگا۔

اسلام آباد میں بھی نجی تعلیمی ادارے 7 جون سے کھولےگئےہیں۔وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے پیرا نے نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ تمام تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہونگے۔ اس سے قبل پیرا نے اعلان کیا تھا کہ 9ویں اور 10ویں جماعت کا انگریزی،اسلامیات ، مطالعہ ‏پاکستان اور اردو کا امتحان نہیں ہوگا، تاہم باقی جو 4 مضامین ہیں ان کے امتحانات ہوں گے۔

پیرا کے مطابق 11ویں اور 12ویں کےلازمی مضامین مطالعہ پاکستان، انگریزی، اردو اور اسلامیات ‏کے امتحانات نہیں ہوں گے۔9ویں،10ویں،11ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ متعلقہ بورڈز اپنے ‏شیڈول کے مطابق جاری کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی تعلیمی اداروں کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا کہ سائنس گروپ کیلئے 8 ویں جماعت کے طلباء کا اسکولوں میں امتحان ہوگا۔ صرف55فیصد یا زائد نمبر لینے والے نویں جماعت میں سائنس گروپ لے سکیں گے۔ پہلی سےآٹھویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحان دئیے پاس کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا
صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزارت تعلیم کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں یک جولائی سے 11 جولائی تک ہونگی۔ مزید تعطیلات کا فیصلہ کرونا وائرس کے بڑھتے یا کم ہوتے کیسز کے تناطر میں کیا جائے گا۔

بلوچستان اور سندھ
صوبہ بلوچستان اور سندھ میں بھی اس سال موسم گرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں