پھالیہ: گھر کے باہر سوئے ہوئے 2 افراد کا قتل

ضلع منڈی بہاءالدین کی تحصیل پھالیہ میں افسوس ناک واقع. ایک گھر کے باہر سوئے ہوئے 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 29 جون 2021) پولیس کے مطابق ملزمان دہرے قتل کی اس واردات کو انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ قتل کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے نہ ہی قاتلوں کی شناخت ہو سکی ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں