سونا سستا ہوگیا، ڈالرایک بارپھر 158روپے کی سطح عبورکرگیا، آج کے کرنسی ریٹ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 35 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 45 پیسے مہنگا ہوگیا۔ یورو، برطانوی پاؤنڈ، یو اے ای درہم اور سعودی ریال کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 58 پیسے اضافے سے ایک بار پھر158 روپے کی سطح عبور کر گیا۔ آج (پیر کو) ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ یہ رہے۔

 

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 4 ڈالر کم ہوگئے جبکہ پاکستان میں سونا 200 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونا 172 روپے مہنگا ہوکر 93 ہزار879 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا فی اونس 4 ڈالر سستا ہوکر 1778 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔ واضح رہے کہ اپریل 2020ء میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1420 روپے جبکہ 10 گرام 1217.42 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.07 ڈالر کمی سے 26.11 ڈالر کی ہوگئی۔ پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں