شاہد رضا رانجھا کو کامیاب و پر امن احتجاج ریکارڈ کروانے اور وزیر اعظم سے ملاقات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں عبدالحمید چمن

منڈی بہاوالدین: پاکستان اوورسیز فورم منڈی بہاوالدین کے چئیرمن شاہد رضا رانجھا کو کامیاب و پر امن احتجاج ریکارڈ کروانے اور وزیر اعظم سے ملاقات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہو، عبدالحمید چمن

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 28 جون 2021) تفصیلات کے مطابق پاکستان اوورسیز فورم امریکہ کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا اور اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہو جنہوں نے پر امن احتجاج کیا اور وزیر اعظم کی خصوصی کال پر تفصیلی ملاقات کی جس میں اوورسیز کے مسائل اور منڈی بہائوالدین میں یونیورسٹی کے بارے آگاہ کیا اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دلوانے میں اہم کردار ادا کیا.

ان خیالات کا اظہار شارجہ ریجن کے صدر اور یونیورسٹی بنائو مہم کے انچارج عبدالحمید چمن نے سٹاف رپورٹر ذیشان اسماعیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد رضا رانجھا کی خدمات قابل تحسین ہیں انشاء اللہ انکے شانہ بشانہ چلیں گے انکی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے عمل کریں گے ، وزیر اعظم سے ملاقات خوش آئند ہے انشاء اللہ مزید اوورسیز سمیت ضلع منڈی بہاوالدین کی عوام کے حقوق کیلئے کوشاں رہیں گےمنڈی بہاوالدین اوورسیز فورم کے پلیٹ فارم سے یونیورسٹی بناؤ مہم کو کامیاب بنایا فخر ہے منڈی بہاوالدین کا اہم اور دیرینہ مطالبہ جوکہ ضلع منڈی بہاوالدین کا پورا ہوگیا پاکستان اوورسیز فورم انشاء اللہ منڈی بہاوالدین کی فلاح کیلئے ایسے تمام تر ممکنہ اقدامات کرتا رہے گا.

پاکستان اوورسیز فورم شارجہ ریجن سے عاطف شہزاد، محمد اکمل جٹ، منور اقبال تھتھال، احمد رضا جٹ اور جرمنی سے مدثر فیض رانجھا، اس کے بعد یو اے ای کی مرکزی باڈی اور یونیورسٹی بنائو مہم کی پوری ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے یونیورسٹی بناؤ مہم میں ہمارا ساتھ دیا جوکہ اس وقت منڈی بہاوالدین کی عوام کیلئے ایک اہم قدم ثابت ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ کویت کی ٹیم سے عقیل دانش گوندل اور ندیم اکبرکا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہمارا بھر پور ساتھ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں