رسول قادرآباد لنک کینال منڈی بہاو الدین میں مچھلی کی فراہمی اور بچہ مچھلی چھوڑ دی گئی

منڈی بہاو الدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27جون 2021) ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز گوجرانوالہ ڈویژن شوکت محمود نے کہا ہے کہ مچھلی لا تعداد خوبیوں کی وجہ سے انسانی صحت کیلئے موزوں ترین ہے جس میں بیماریوں سے لڑنے کی بے پناہ صلاحیت بھی موجود ہے، انہوں نے کہا کہ مچھلیوں کے تحفظ اور بہتر نشوونما کیلئے محکمہ فشریز پنجاب کی جانب سے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں اور قدرتی پانیوں میں بچہ مچھلی کی سٹاکنگ جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رسول قادرآباد لنک کینال ضلع منڈی بہاو الدین میں مچھلی کی فرائی اور بچہ مچھلی چھوڑتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فش ہیچری کوٹلی آرائیاں سیالکوٹ غلام قادر، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فشریز منڈی بہاو الدین عاصمہ بانو اور دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر فشریز گوجرانوالہ ڈویژن شوکت محمودنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مچھلیوں کی زیادہ سے زیادہ افزائش کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ، دریاو ¿ں، جھیلوں اور دوسرے قدرتی پانیوں میں آبی حیات کی بحالی کےلیے بچہ مچھلی کی سٹاکنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع بشمول ضلع منڈی بہاو الدین میں بھی بچہ مچھلی کی سٹاکنگ جاری ہے جس سے مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹرفشریز عاصمہ بانو نے کہا ہے کہ منڈی بہاﺅالدین میں فش فارمنگ کے فروغ اور فش فارمرز کو ارزاں نرخوں پر صحت مند بچہ مچھلی کی فراہمی کیلئے بہترین سروسز کی فراہمی کا آغاز کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں فش سیڈ کی پیداوار بڑھنے سے فش فارمرز کو گورنمنٹ ریٹس پر صحت مند بچہ مچھلی سپلائی کیلئے وافردستیاب ہو گا جس سے نا صرف مچھلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں