میڈیا کی خبر پر ایکشن:محتسب پنجاب نےٹریفک پولیس کو مستقل طور پر علوی چوک میں ٹریفک کو رواں رکھنے کا حکم دے دیا

محتسب پنجاب نے علوی چوک میں ٹریفک مسائل کا مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ٹریفک پولیس کو مستقل طور پر علوی چوک میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور رش کو کنٹرول کرنے کا حکم دے دیا ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 26 جون2021) دفتر محتسب منڈی بہاﺅالدین کی مداخلت سے متعلقہ محکمہ کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے علوی چوک میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے پوائنٹ پر ٹریفک پولیس اہلکار کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے، مذید موٹر سائیکل گشت بھی لگائی ہے جس سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہونے سے عوام الناس کی مشکل آسان ہو گئی ہے۔ضلع کے شہریوں نے صوبائی محتسب کی کارکردگی پر اس کو سراہا ہے اورلوگوں کی دہلیز پر داد رسی پر فوراََ عملدرآمد کے مشن کی مثبت تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

اس موقع پر محتسب پنجاب نے کہا کہ محتسب کے ادارے نے مختلف صوبائی محکموں سے متعلق عوامی شکایات پرفوری داد رسی کا عمل تسلسل سے جاری رکھا ہوا ہے،صوبائی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالہ کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہی انصاف مہیا کرنا ہے، انہوں نے بتایااس ادارے کے دفاتر میںشکایت درج کرانے کیلئے کوئی فیس نہ ہے اور نہ ہی سائل کو وکیل کی ضرورت ہوتی ہے سائل کی شکایت براہ راست سنی جاتی ہے اور بعض اوقات فوری حل طلب شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں