موجیانوالہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام میں خوف ہراس پھیل گیا

تھانہ صدر کی حدود میں واقع موجیانوالہ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام میں خوف ہراس تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع موجیانوالہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا جس سے عوام میں خوف ہراس.

منڈی بہاوالدین ( طاہرشہبازگوندل ) رواں ماہ میں ہونے والی چوریوں کی بات کی جائے تو محلہ بابا ملنگ شاہ میں چور ریاست کریانہ سٹور سے تقریبا” 30000 روپے نقدی اور کچھ سامان لے اڑے کچھ دن پہلے ریاض انصاری کریانہ سٹور سے 4000 روپے نقدی لے اڑے محلہ امام بارگاہ روڈ سے شکیل کریانہ سٹور سے تقریبا” 35000 کا سامان اور 8000 نقدی گزشتہ سال بھی چور اسی دوکان سے 400000 کا سامان لے اڑے تھے افتخار گوشت شاپ سے 1 عدد موبائل 23000 ہزار نقدی افضل کریانہ سٹور سے 4 عدد قیمتی موبائل اور 900 روپے نقدی لیاقت ٹیلر ماسٹر کی دوکان سے 10 عدد سوٹ اور 4000 روپے نقدی لے اڑے سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود چور کی شناخت نہیں ہو سکی خان غلام علی کے گھر سے چور رات کو 3 عدد قیمتی موبائل لے اڑے.

نبیل کریانہ سٹور محلہ چوک حسینی سے قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے گزشتہ رات شکیل انصاری بجلی مکینک محلہ مائی ڈاھڈی میں کسی گھر بجلی کے کام سے گیا تو اپنا موٹرسائیکل گلی میں لاک کر کے اندار کام کرنے چلا گیا جب 15 منٹ بعد جب واپس تو موٹر سائیکل چور ہو گیا تھا اگر گزشتہ ماہ کی بات کی جائے تو چور المدینہ گفٹ شاپ نزد دارہ بابے امیر داد کے سے تقریبا” 3 لاکھ کا قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے محلہ امام بارگاہ میں ملک اصغر منیاری شاپ والے کے تالے توڑے گئے

محلہ اجمل چوک میں شاہد کریانہ سٹور سے 30 ہزار کا قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے دن دیہاڑے قصیر علی ماچھی نے اپنے گھر کے باہر موٹرسائیکل کھڑا کیا جب آدھے گھنٹے بعد باہر آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی محلہ بابا ملنگ شاہ میں ایک بیوٹی پالر کے بھی تالے توڑے گئے گاوں والوں میں خوف ہراس تب پھیلا جب چوروں نے امام بارگاہ غلے کے تالے توڑے خوش قسمتی سے امام بارگاہ کا کوئی مالی نقصان نہیں ہوا اتنی وارداتیں ہونے کے باوجود ابھی تک کوئی بھی چور نہیں پکڑا جا سکا متاثرین کیساتھ ساتھ اہل علاقہ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے ان چوروں کو پکڑنے میں اپنا اہم کردار ادا کے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں