کلین اینڈ گرین پروگرام: ضلع منڈی بہاﺅالدین پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن پر براجمان،محمد شفیق

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق نے کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کو وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت خوشگوار اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے، ہم سب نے باہمی اشتراک سے کلین اینڈ گرین انڈکس پروگرام کے تحت پینے کے صاف پانی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سینی ٹیشن، ہائی جین (واش رومز وغیرہ کی صفائی) ، شجر کاری سے متعلق اقدامات کو مذید بہتر بنانا ہے ۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22 جون2021 ) ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین انڈکس پروگرام کے تحت اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل،سی ای او ایجوکیشن ( ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) سید توقیر حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، سی او ایم سی محمد فیاض ، ڈی او جنگلات رانا اکرم، پی ٹی آئی کے نوجوان رہنماحمزہ علی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ایدیشنل ڈپٹی کمشنر نے افسران پر واضح کیا کہ وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ضلع منڈی بہاﺅالدین میں تمام محکموں اور عوام الناس کے تعاون سے پہلے سے ہی کام ہو رہا ہے ۔جس کے نتیجے میں 36اضلاع میں سے منڈی بہاﺅالدین تیسری پوزیشن پر براجمان ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے اس پروگرام میں مذید بہتری لا کر مستقل بنیادوں پر اس کے تسلسل کو قائم رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے جڑا ہوا ہے ۔ ضلع منڈی بہاﺅالدین کو صاف اور سر سبز بنانے کیلئے سرکاری محکموں ، عوام الناس بالخصوص ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو آگے بڑھنا ہو گا ۔

انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو صاف اور سر سبز بنانے کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے، نکاسی آب کے طریقوں کو کو بہتر بنانے، واش رومز کی سطح پر صحت و صفائی کی عادات کو اپنانے کیلئے لوگوں کو آگاہی دینے ، زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی حفاظت اور ضلع بھر کے شہری اور دیہی علاقوں کو خوبصورت بنانے کیلئے باہمی اشتراک سے مذید اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ حقیقی معنوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں