پولیس کا کاروائیاں: ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد، مقدمات درج

منڈی بہاؤالدین: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی صاحب کے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،پولیس

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 22 جون 2021) ضلعی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی. ملزمان کے قبضہ سے 01 رائفل 02 پسٹل 02 بندوقیں اور 20 لٹر شراب برآمد مقدمات درج. کاروائیاں تھانہ سٹی،میانہ گوندل اور تھانہ صدر کے علاقہ میں کی گئیں ،پولیس

منڈی بہاؤالدین: گرفتار ملزمان میں خالد، طارق، اظہر، مدثر اور احسان شامل ہیں. ضلع بھر سے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل، ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر.

اپنا تبصرہ بھیجیں