ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی کے اہداف کو ہر صورت ممکن بنائیں، توقیر الیاس

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 19 جون2021) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی کے اہداف کو ہر صورت ممکن بنائیں ،سرکاری واجبات کی وصولی میں تاخیر اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے کہاکہ دیہی مرکز مال حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے جہاں عوام الناس کو تمام اقسام کی فرد کے اجراءاور ہر قسم کے زمینوں اور جائیدادوں کے انتقالات کی سہولت میسر ہے ۔

ا ن خیالات کا اظہا ر انہوں نے ڈی سی آفس میں ریونیو افسران کے ساتھ سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی، تینوں تحصیلوں کے تحصیلدار و نائب تحصیلداران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں تینوں تحصیلوں کی سرکاری واجبات کی وصولی انتقالات، اے آئی ٹی، ایف بی آر، لینڈ بیس، واٹر ریٹ، سٹیمپ ڈیوٹی میوٹیشن فیس ریکوری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ سننے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ نے کہا کہ ہمارا بنیادی فرض سرکاری واجبات کی وصولی ہے اور واجبات کی وصولی ہی ہماری کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے، ریونیو افسران کو اس شعبہ میں زیادہ محنت کرنی چاہیے۔انہوں نے سر کاری واجبات کی وصولی کے اہداف دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائیوں بارے ڈی سی آفس کورپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ کم ریکوری کرنے والے افسران سو فیصد وصولی کو جلد از جلد مکمل کریں۔ ان امورز میں کسی قسم کا سمجھوتہ ، سستی اور کاہلی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ریونیو کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے ضلع کے دیہی علاقوں میں قائم کئے گئے دیہی مرکز مال پر ہر قسم کی زمینوں اور جائیدادوں کے انتقالات کی سہولت مہیا کی گئی ہے لہذا افسران دیہی مرکز مال کو بھر پور طریقے سے فعال رکھیں اور سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان مانیٹرنگ کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں