پاہڑیانوالی پولیس کی کاروائی، اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار

ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی حاجی محمد ارشد ڈفرانہ نے اے ایس آئی ملک یاسر عرفات اور ایس آئی حافظ عمر فاروق کے ہمراہ کارروائی کرکے اسلحہ کی نمائش کے زریعے خوف ہراس پھیلانے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا.

جن کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف، پسٹل 9mm سمیت چار ہتھیار برآمد ۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی حاجی محمد ارشد ڈفرانہ کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور اسکی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں