منڈی بہاﺅالدین میں جمعہ کے دن ہفتہ وار لاک ڈاﺅن کا نوٹیفکیشن جاری

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18 جون2021 ) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی تجویز پر ضلع منڈی بہاﺅالدین میں جمعتہ المبارک کے دن ہفتہ وار لاک ڈاﺅن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع منڈی بہاﺅالدین کی مقامی تاجر برادری اپنی روایت کے مطابق جمعہ کے روز مارکیٹیں اور کاربار بند رکھتی ہے ۔

اس سلسلے میں مقامی تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر اور اعلیٰ حکام کو جمعہ کے روز ہفتہ وار لاک ڈاﺅن کرنے کی درخواست کی تھی۔ جس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کو جمعہ کے روز لاک ڈاﺅن کی تجویز پیش کی۔ جس پر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ حکومت پنجاب نے تاجر برادری کی روایت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع منڈی بہاﺅالدین میں جمعتہ المبارک کے دن ہفتہ وار لاک ڈاﺅن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں