لاہور میں مسجد کے خطیب حالت سجدہ میں انتقال کرگئے

لاہور: شہر کی ایک جامع مسجد کے خطیب نماز جمعہ سے قبل مسجد کے اندر حالت سجدہ میں خالق حقیقی سے جاملے۔

لاہور ڈیفنس فیز تھری بلاک ایکس میں واقع جامع مسجد کے خطیب مولانا عمر ابراہیم محراب کے اندر سنتیں پڑھنے کے دوران انتقال کرگئے۔ مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خطیب مسجد محراب کے اندر سنتوں کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ اس دوران وہ حالت سجدہ میں گئے اور دوبارہ نہیں اٹھے۔

اسی وقت ایک شخص نے محسوس کیا کہ ان کی طبیعت کچھ خراب ہے تو وہ فوراً انہیں اٹھانے گیا تاہم ان کا جسم ڈھیلا پڑچکا تھا۔ لوگ جمع ہوئے انہیں اسپتال لایا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہوئی۔ بعدازاں مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ لاہور میں ادا کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں