وفات پانے والے منڈی بہاوالدین کے ریسکیو ڈرائیور کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

وفات پانے والے ریسکیو ملازمین کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم ، منڈی بہاوالدین کے ڈرائیور کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

لا ہو ر ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 جون 2021) ریسکیوہیڈ کواٹرز، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے2کروڑ97لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیک دوران سروس فوت ہوجانیوالے 11ریسکیورز کے لواحقین کو پیش کئے جبکہ ملتان کے ریسکیو ڈرائیور کیلئے ایک او ایس ڈی پوسٹ بھی تشکیل دی گئی

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن اینڈ لاء علی حسن، ڈپٹی ڈائریکٹرفنانس اعجاز احمد ورک، مس سمیرا لیاقت سو شل ویلفئیرآفیسر اور ریسکیورزکے لواحقین ورشتہ دار بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق22لاکھ روپے مالیت کے چار چیک 4ریسکیورز کے لواحقین کو دیئے گئے جن میں سینئر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن راجن پور فیصل فرید اورایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن لاہورمحمد عمر روڈ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوئے،ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ مسٹر عاصم قربان اورلاہور کے ڈرٹ ریسکیور عامر عثمان کی وفات برین ہیمرج کی وجہ سے ہوئی، شامل ہیں اسکے علاوہ 19لاکھ روپئے مالیت کے3چیک 3ریسکیو ڈرائیورز کے لواحقین کو پیش کئے گئے۔جن میں محمد علی کی وفات گردوں کے فیل ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

منڈی بہاؤالدین کے ریسکیو ڈرائیور کی وفات پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے ہوئی جبکہ ضلع بہاولنگرکے ریسکیو ڈرائیور پرویز اقبال ڈیوٹی کیلئے جاتے ہوئے روڈٹریفک حادثہ کا شکار ہوکر دار فانی سے کوچ کر گئے۔مزید برآں،16لاکھ روپئے مالیت کے ۴امدادی چیک4مزید ریسکیورز کے لواحقین کو دئے گئے جن میں سے ملتان کے سکیورٹی گارڈ محمد رمضان پھیپھڑوں کے کینسر،سکیورٹی گارڈ چکوال جاوید اقبال ہارٹ اٹیک اور ڈیرہ غاذی خان کے سکیورٹی گارڈ بشیر حسین جگر کے عارضے کی وجہ سے فوت ہوئے اور ریسکیو ڈرائیور سرگودھااللہ بخش روڈٹریفک حادثہ کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں ڈی جی ریسکیو کے حکم پر ملتان کے ریسکیو ڈرائیورملک عالمگیر کے خاندان کی مالی معاونت کیلئے او ایس ڈی پوسٹ کی تشکیل کا بھی حکم دیا۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب نے وفات پانے والے ریسکیو رز کے لواحقین سے ملاقات کی اورفوت شدگان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں