بجٹ کے بعد پہلا تحفہ، حکومت نے پیٹرول مہنگا کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پیٹرول 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 110 روپے اور 69 پیسہ فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ نئی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 79 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کا تیل ایک روپیہ 89 پیسے فی لیٹر مہنگا کرتے ہوئے نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ قیمتوں کا تعین اگلے 15 روز کیلئے کیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری گزشتہ روز پیر 14 جون کو حکومت کو ارسال کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین موجودہ لیوی پر کیا گیا۔ اس وقت پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 4روپے 80پیسے ہے۔ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 5روہے 14پیسے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں