منڈی بہاوالدین پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا امکان

ملک کےمختلف شہرو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 15 جون 2021) محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا جبکہ کشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال میں بھی بارش متوقع،خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات اورشیخوپورہ ،منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حا فظ آباد، میانوالی اورسرگودھا میں بھی بارش متوقع-

محکمہ موسمیات کے مطابق خوشاب، فیصل آباد اورقصور میں بھی گرج چمک ،آندھی اور بارش کا امکان ہے- بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں گرمی کی شدت برقرار ہے گی جبکہ ژوب،بارکھان اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،بینظیر آباد،میر پور خاص، تھر پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو اور جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں موسم شدید گرم رہے گا- سکھر ، لاڑکانہ، جیکب آباد،خیر پور، کشمور ، گھو ٹکی اور دادو میں گرد آلود ہوا ئیں چلنے کا امکان ، جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع-

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، دیر، سوات، کو ہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آباد،بونیر،صوابی اورمردان ،پشاور،کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے- گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع جبکہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں