منڈی بہاوالدین پولیس نے اشتہاری مجرم کو 7 سال بعد گرفتار کر لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایات پر اشتہاری مجرم گرفتار

منڈی بہاوالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 15 جون 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کے دوران مقدمہ نمبر 235/14 بجرم 302 مجرم ریاست علی نعیم ولد سلطان احمد قوم گوندل کو راجہ فخر بشیر(ڈی ایس پی ملکوال سرکل) کی زیر قیادت افضال احمد رانجھا (ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل) معہ ہمرائیاں

کنسٹیبلان ثاقب عرفان-محمد ریاض۔شاہد عمران نے دن رات کی محنت و اپنی تجربہ کار صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اشتہاری مجرم کو 07 سال بعد فزیکلی گرفتار کر لیا عمدہ کارکردگی پر جناب انور سعید کنگرا (ڈی پی او منڈی بہاوالدین )کیطرف راجہ فخر بشیر (ڈی ایس پی ملکوال سرکل) افضال احمد رانجھا (ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل) اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں