چوہدری محمد اقبال جراء ہال مقیم کینیڈا نے مرالہ کےجنازہ گاہوں اورداروں میں بجلی کے پنکھے لگوا دئیے ۔اہل علاقہ کا خراج تحسین

چوہدری محمد اقبال جراء ہال مقیم کینیڈا آف مرالہ نے مرالہ کے تینوں قبرستانوں کے جنازہ گاہوں اور دونوں بڑے داروں میں بجلی کے پنکھے لگوا دئیے ۔اہل علاقہ کا خراج تحسین .مرالہ میں اس سے پہلے بھی جراء فیملی کی خدمات تاریخ ساز ہیں یہی وجہ ہے کہ چوہدری محمد اقبال جراء نے بجلی کے سامان کے ساتھ پنکھے عطیہ کر کے ایک مثال قائم کر دی ہے

مرالہ مکھنانوالی اور چورنڈ (نامہ نگار ) علاقے کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال جراء ولد شان محمد جراء ہال مقیم کینیڈا آف مرالہ ۔چوہدری محمد اقبال جراء نے مرالہ کے تینوں قبرستانوں کی جنازہ گاہوں اور دونوں بڑے داروں میں بجلی کے مکمل سامان کے ساتھ بجلی کے پنکھے لگوا دئیے ہیں ۔چوہدری محمد اقبال جراء کی طرف سے بجلی کے پنکھے عطیہ کرنے پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اہلیان مرالہ کی عوام نے چوہدری محمد اقبال جراء کو بھر پور والہانہ خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اہل علاقہ کی عوام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چوہدری محمد اقبال جراء نے تینوں قبرستانوں کے جنازہ گاہوں اور دونوں بڑے داروں کو بجلی کے پنکھے اور سامان مہیا کر کے ایک اچھا اقدام کیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔یاد رہے کہ مرالہ کی سرزمین پر جراء فیملی کی پہلے بھی بے شمار عوامی خدمات ہیں یہی وجہ ہے کہ جراء فیملی کے چشم و چراغ چوہدری محمد اقبال جراء نے اہلیان مرالہ کی عوامی ضروریات کو بھانپتے ہوئے مرالہ کے تینوں قبرستانوں کے جنازہ گاہوں اور دونوں بڑے داروں میں بجلی کے پنکھے اور سامان مہیا کر کے ایک مثال قائم کر دی ہے.

اللہ تعالیٰ چوہدری محمد اقبال جراء کے کاروبار میں ڈھیروں برکتیں عطا فرمائے اور ان کی طرف سے بے شمار عطیہ کی گئی ڈونیشن اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں