آئی جی پنجاب نے منڈی بہاوالدین میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 2 ایس ایچ اوز میں انعام تقسیم کئے

ضلع منڈی بہاوالدین کا اعزاز. منڈی بہاؤالدین پولیس کے لئے انتہائی فخر کا مقام

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 12 جون 2021) تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی صاحب کیطرف سے پورے پنجاب میں بہترین کارکردگی دکھانے پر SHO’s کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد کیش انعامات سے نوازا گیا۔ ان خوش نصیب SHO’s صاحبان میں ثنآاللہ مرڈ(SHO تھانہ گوجرہ)کو ایک لاکھ روپیہ جبکہ ارمغان مقسط گوندل SHO تھانہ ملکوال) کو پچاس ہزار نقد کیش انعام سے نوازا گیا

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے منڈی بہاوالدین پولیس کیطرف سے عوام کی خدمات و گڈ ورک پر اپنے ماتحتوں کو شاباش دی اور نیک تمنآوں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں