مانگٹ:شیلر سے 3بکرے چور دن دیہاڑے کار میں ڈال کر رفو چکر ہوگئے

مانگٹ(اسماعیل شاد ) منڈی بہاوالدین پنجاب شیلر کے منشی مختار احمد نے شیلر میں تین بکرے پال رکھے تھے جوکہ نامعلوم افراد دن دیہاڑے کار میں ڈال کر فرار ہوگئے مختار احمد کا کہنا ہے کے میں نے بڑی محنت و شوق سے دو بکرے ایک بکری پال رکھی تھی انکی دیکھ بال اپنے سے بھی زیادہ کرتا تھا

جوکہ نامعلوم افراد نے شیلر کے باہر سے کار میں ڈال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنکی مالیت ایک لاکھ تھی مختار احمد کا مزید کہنا تھا کے حکومت پنجاب ،ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے اپیل ہے کے میرے قیمتی جانور برآمد کروائیں ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں