ملک میں شدید گرمی آتے ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے

پاہڑیانوالی (احسان نازش سے) ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سماجی ورکر ملک محمد نذیر آف پاہڑیانوالی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور لیسکوحکام کے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے بلند وبانگ دعوے جھوٹ ثابت ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سخت گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا مشکل بنادیا ائرکنڈیشن کمروں میں بیٹھاحکمران طبقہ مہنگی بجلی کے بلوں سے عوام کاخون نچوڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاہڑیانوالی میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنک کے خاتمے کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں