منڈی بہاوالدین سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 12 جون 2021): محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوااور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا جبکہ آندھی ،گرج چمک ، ژالہ باری اورموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے- قصورمیں آندھی اور گرج چمک موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ، منڈی بہاوَالدین، لاہور ، میانوالی ،سرگودھا، بھکر، لیہ اورفیصل آباد میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات اور شیخوپورہ میں بارش کاامکان ہے-

آزاد کشمیر میں تیز ہواوَں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کاامکان گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے- کوہاٹ، پشاور، مردان، بنوں،سیدوشریف، مالم جبہ، بالاکوٹ اور دیرمیں بھی بارش کاامکان ہے- سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،شہید بینظیر آباد،میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر اورخیر پورمیں گرمی کی شدت برقرار رہے گی –

سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی سکھراور لاڑکانہ میں موسم گرم رہے گا جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات بوندا باندی متوقع ہے- بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بارش کا امکان ہے جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی- محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں