پاہڑیانوالی: نامعلوم مسلح ڈکیت دن 2 بجے الیکٹرونکس شاپ سے 1 لاکھ روپے چھین کر فرار

پاہڑیانوالی (احسان نازش سے) تھانہ پاہڑیانوالی علاقہ غیر بن گیا دن دیہاڑے وار داتیں جاری آئے روز وار داتیں معموم بن گی۔گزشتہ روزتین نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈکیت دن 2:30بجے سپر الیکٹرونکس ماڈرن گفٹ سنٹر ڈنگہ روڈ پاہڑیانوالی میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پرملازم دوکان ریاض احمد،حاجی عدنان سے نقدی تقریبا ایک لاکھ چھین کر فرار ہوگے۔

گزشتہ روز ہونے والی وار داتوں جن میں مین بازار پاہڑیانوالی سے ملک محمد اشرف اگرویہ کے رہائشی کانیو موٹر سائیکل اور پاہڑیانوالی کے رہائشی محمد ریاض کا گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل چوری اور ایک واردات میں ایک غریب محنت کش حاجی محمد عمران آٹا چکی والے سے 30ہزار نقدی کے علاوہ قیمتی موبائل سے محروم کردیا۔ تاجروشہری سراپا احتجاج،جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گی.

جب کہ لا اینڈ آرڈر کی اس بگڑتی ہوئی صورتحال نے امن پسند شہریوں، دکانداروں، تاجروں کی نیندیں حرام کر رکھی۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا سے تھانہ پاہڑیانوالی میں کسی کرائم فائٹرSHOتعینات کیاجانے کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں