محتسب پنجاب نے ست سرا تا چیمہ چوک کی خستہ حال سڑک کا نوٹس لیتے ہوئے سڑک کو جلد از جلد آمدورفت کے قابل بنانے کا حکم دے دیا

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 جون2021)محتسب پنجاب نے ست سرا تا چیمہ چوک کی خستہ حال سڑک کا مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے ڈویژن (ایم اینڈ آرii) گوجرانوالہ کو سڑک کو جلد از جلد آمدورفت کے قابل بنانے کا حکم دے دیا ۔جس پر متعلقہ محکمہ کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر دیا گیا ہے اور اب متذکرہ بالا سڑک ٹریفک کیلئے مناسب حالت میں ہے جبکہ سڑک کے دیگر حصوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

دفتر محتسب منڈی بہاﺅالدین کی مداخلت سے متعلقہ محکمہ کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی اور ست سرا تا چیمہ چوک سڑک کی مرمت کا کام مکمل ہونے پر عوام الناس کی مشکل آسان کر دی گئی ہے ۔ضلع کے شہریوں نے صوبائی محتسب کی کارکردگی پر اس کو سراہا ہے اورلوگوں کی دہلیز پر داد رسی پر فوراََ عملدرآمد کے مشن کی مثبت تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

اس موقع پر محتسب پنجاب نے کہا کہ محتسب کے ادارے نے مختلف صوبائی محکموں سے متعلق عوامی شکایات پرفوری داد رسی کا عمل تسلسل سے جاری رکھا ہوا ہے، صوبائی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالہ کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو ان کی دہلیز پر ہی انصاف مہیا کرنا ہے، انہوں نے بتایااس ادارے کے دفاتر میںشکایت درج کرانے کیلئے کوئی فیس نہ ہے اور نہ ہی سائل کو وکیل کی ضرورت ہوتی ہے سائل کی شکایت براہ راست سنی جاتی ہے اور بعض اوقات فوری حل طلب شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں