انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر491نوٹسز جاری کئے گئے، سی ای او ہیلتھ

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 08 جون2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کی جگہوں کی تسلسل کے ساتھ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلینس کی جائے تا کہ ضلع کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے، انہوں نے کہاکہ موسمی تبدیلی کے باوجود انسداد ڈینگی کی روک تھام اور سد باب کیلئے تمام متعلقہ محکمے سنجیدہ کوششیں کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر خالد عباسی، ڈاکٹر رضوان تابش، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر مہارا ختر حسین بلوچ، ایم ایس پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس،ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک،ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتے کی کاروائی کے مطابق ہاٹ سپاٹ جگہوں کی چیکنگ کے دوران لاروے پائے جانے پر فوری طور پر مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈاکٹر الیاس گوندل نے بتایا کہ 518ٹیموں نے ان ڈور 90 ہزار 325 گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ آﺅٹ ڈور 12 ہزار 260 گھروں کو چیک کیا۔اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت 3 لاکھ 71 ہزار 746 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت 54 ہزار 88 کنٹینرز چیک کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر491نوٹسز جاری کئے گئے۔

بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے محکمہ صحت کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ڈور ،آوٹ ڈور سرویلنس کے کام کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں تاکہ کسی بھی طرح ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر نے شرکاءاجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی کے تعاون کے بغیر کورونا ویکسی نیشن کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو واضھ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہر فرد کیلئے کورونا ویکسی نیشن ایک قومی فریضہ ہے جس کے بغیر اس وبا پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔

انہوں نے کہاکہ کورونا ویکسی نیشن کی عوامی آگاہی کیلئے شہری اور دیہی علاقوں میںمعروف سماجی شخصیات ، نمبرداراران، امام مساجد، میڈیا کے علاوہ ڈاکٹر حضرات کا رول بنیادی اور قلیدی ہے کیونکہ نماز جمعہ میں خطبوں کے دوران امام مساجد کے ساتھ ڈاکٹرز حضرات بھی معلومات فراہم کر کے عوام الناس کو کورونا ویکسی نیشن سے متعلق بہتر طور پر متحرک کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کو کو کورونا ویکسی نیشن کو قومی فریضہ کے طور پر لینا چاہیئے بالخصوص تاجر برادری کورونا کے خاتمے میں ہاتھ بٹا کر بھر پور طریقے سے کاروبار کر سکتی ہے لہذا معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کورونا ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے میں قلیدی کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ معمولات زندگی کو پہلے کی طرح نارمل سطح پر لایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں