چک 15 میں دھان کی فصل کی بڑھوتری کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے سمارٹ گیدرنگ پروگرام میں سیمینار کا انعقاد

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07 جون2021) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو مستقل بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے دھان ، گندم اور دیگر زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ضروری ہے، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت جدید طریقہ کاشتکاری بارے کسانوں کو رہنمائی کر رہا ہے تا چھوٹے کاشتکار ان ثمرات سے مستفید ہو سکیں ، کیونکہ کسان خوشحال ہو گا تو ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آ ج یہاں محکمہ زراعت (توسیع) کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال چک نمبر 15 میں دھان کی فصل کی بڑھوتری کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے سمارٹ گیدرنگ پروگرام میں سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زراعت آفیسر محمد افضل ،کسان بورڈ کے نمائندوں محمد اکرم کے علاوہ کسانوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ زراعت میں کسان ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے ، حکومت کی نظر میں زرعی شعبہ بڑے اہمیت کا حامل ہے ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں جس کے دو رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے زرعی ایمرجنسی کے 5 سالہ پروگرام کیلئے 309ارب رکھے گئے ہیں، حکومت دھان اور دیگر اجناس کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو زرعی آلات، منظور شدہ اقسام کے زرعی بیج و ادویات اور دیگر جدید زرعی مشینری کے حصول پر 50فیصد سبسڈی دے رہی ہے ۔

اس کے علاوہ کاشت کاروں کو سبسڈی کے ڈائریکٹ فراہم کرنے کیلئے کسان کارڈ کا اجراءکر دیا گیا ہے ۔ کاشت کار محکمہ زراعت (توسیع) کی رہنمائی میں HBL کونٹیکٹ اکاﺅنٹ کھلوائیں اور کسانوں کو کسان کارڈ کا اجراءکروائیں ۔انہوں نے کہا کہ ان سہولیات کا مقصد ملک ، صوبے سمیت کسانوں کو خود کفیل بنانا ہے۔ زراعت آفیسر (توسیع) شیخ محمد افضل نے بتایا کہ محکمہ زراعت جدید زرعی تکنیک سے فصل کی پیداوار سے لے کر کٹائی تک کاشتکاروں کی تربیت اور مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے تاکہ کاشت کار زیادہ سے زیادہ فصل اگا کر ملک معیشت میں اہم کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت (توسیع) کا عملہ ہر سنٹر پر کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے موجود ہے ۔ کاشتکار اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں