ملکوال میں شہریوں کو کتے کے کاٹنے اور ربیزسے محفوظ رکھنے کیلئے آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم کو تیزکر دیا گیا ہے

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 02 جون2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی ہدایت پر تحصیل ملکوال میں شہریوں کو کتے کے کاٹے اور ربیزسے محفوظ رکھنے کیلئے آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم کو تیزکر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار اور اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی کی زیر نگرانی آوارہ کتوں کی تلفی اور ان کی ڈیڈ باڈیز کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے کاروائی تیز کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ساجد منیر کلیار نے بتایا کہ حکومتی ہدایت پر شہری اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی موجودگی اور کاٹنے کے واقعات کے سدباب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے پاس کتے کے کاٹنے کے علاج کیلئے ادویات اور تمام سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی تلفی کا کام تیزی سے جاری ہے۔جس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس کو بھجوائی جا رہی ہے اوراب تک پھالیہ میں 20سے زائد کتوں کو تلف کر کے ڈیڈ باڈیز کو ٹھکانے لگایا جا رہا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی معاونت سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میںکتے کے کاٹے کی اینٹی ریبیزویکسین کی دستیابی کے علاوہ علاج کیلئے ادویات اور تمام سہولیات دستیاب ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے اس سلسلے میں سخت اقدامات اٹھائے جانے کی ہدایات ہیں اور اس پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اب تک 37سے زائد آوارہ کتوں کو تلف کر کے ان کی ڈیڈ باڈیز کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آوارہ کتوں کی تلفی کے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں