اوورسیز پاکستان کمیٹی منڈی بہاوالدین کو میں 22شکایات پیش، 15 شکایات کو موقع پر حل کر کے احکامات جاری

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 02 جون2021) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیز ہماری شناخت اور سفیر ہیں ،ان کے مقامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو یہاں پر درپیش مشکلات کے حل اور انہیں تمام ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے ِاوورسیز کمیٹی کے اجلاسوں میں درخواستوں اور شکایات کا فوری نوٹس لے کر بلا تاخیر محکمانہ اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ، فوکل پرسن و ڈی او انڈسٹریز محمد سعید،پراسیکیوشن افسران،ریونیو افسران ، انچارج اوورسیز کمیٹی مدثر احمدمختلف محکموں کے افسران، درخواستگزار اور اوورسیز پاکستانیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اجلاس میں اراضی پر قبضوں ، جائیدادوں کی وراثتی تقسیم، رقوم کے لین دین، تجاوزات، دھوکہ دہی، جان سے مار دینے کی دھمکیوں اور دیگر مسائل پر مشتمل درخواستیں اور شکایات پیش کی گئیں۔ قبل ازیں اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے متعلق کمیٹی میں 22شکایات پیش کی گئیں جن میں سے 15 شکایات کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ بقیہ 7 شکایات کوعدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے زیر التوا ہیں ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کے افسران کو کیسز سے متعلق اپنی پراگریس رپورٹ اور بعض زیر التوا کیسزمیں فوری کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوںنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیس اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں اوراعلیٰ حکام کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان کے مفادات کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ نا جائز قابضین اور دھوکہ دہی کے مرتکب افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور کسی فریق کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں