منڈی بہاؤالدین کے نوجوان نے آزاد کشمیر جا کر 2 بچوں کی ماں کو گولیاں مار دیں

منڈی بہاﺅالدین پنجاب کے رہائشی نوجوان کی چناری کے نواحی گاﺅں باغ گھڑتھامہ میں ایک گھر میں گھس کر دو بچوں کی ماں اور اسکے دیر کو گولیاں مار کر زخمی کردیا شدید زخمی خاتون اور اس کا دیر سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل مقامی لوگوں نے ملزم کی چھترول کرنے کے بعد اسے زخمی حالت میں تھانہ پولیس چناری کے حوالے کردیا مقدمہ درج تفتیش جاری اہم انکشافات کی توقع۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 مئی 2021) تفصیلات کے مطابق بیس سالہ ملزم مسمی سمیع الرحمن ولد مطیع الرحمن قوم گوندل ساکنہ میاںوال رانجھا ضلع منڈی بہاﺅالدین پنجاب نے بارہ بور پستول سے فائرنگ کر کے مسماة(س)زوجہ نصیر اور اس کے دیر زرید کیانی ولد شریف کیانی ساکنان گھڑتھامہ کو زخمی کردیا ہے ملزم کے قبضہ سے پولیس نے پستول برآمداور اس کی مرہم پٹی کروانے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کردیا ہے

مزید تفصیلات کا انتظار ہے آخر کیوں اتنے دور سے آکر اس نوجوان نے خاتون اور اس کے دیر کو گولیاں ماریں ابتدائی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ وہ خاتون کو قتل کرنا چاہتا تھا پولیس تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ پائیں گے کہ نوجوان نے کیوں گولیاں ماریں اور وہ کیوں خاتون کو قتل کرنا چاہتا تھا۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں