ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کر کے بولی کے عمل کا جائز ہ لیا

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 27 اپریل 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کر کے بولی کے عمل کا جائز ہ لیا -ڈپٹی کمشنر نے پھل و سبزی منڈی کی مختلف آڑھتوں پر جا کر خود اپنی نگرانی میں سبزی او پھل کی بولی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پھل و سبزی منڈیوں میں بولی کے عمل کی سختی سے نگرانی کی جائے گی اور میں خود باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر اس عمل کو چیک کروں گا ۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و اہلکاران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا بالخصوص رمضان المبارک کے مقدس مہینے عوام کی اعلیٰ معیار کی سبزیاں اور پھل مناسب قیمتوں پر مہیا کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی طور پر متحرک کیا گیا ہے جو باقاعدگی سے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

انہوں نے آڑھتی حضرات کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں بصورت دیگر ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو قانون شکنی پر سزا بھگتنا پڑے گی۔انہوں نے مذید کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیاجا رہا ہے۔ پرائس ایکٹ کے تحت کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آرز اور گرفتاریوں عمل میں لائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں