منڈی بہاوالدین پولیس کی کاروائی، 2 روز قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کی ہدایت پرموٹر سائیکل چور گرفتار

Advertisement

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 8 اپریل 2021) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چلنے والی موٹر سائیکل چوری کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ صدر پولیس کو ٹاسک دیا کہ ہر حال میں موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرو۔

جس پر مجاہد عباس دھاڑیوال(SHO تھانہ صدر) اور انکی ٹیم قیصر رانجھا(ہیڈ محرر)۔توصیف عدنان( نائب محرر)۔کنسٹیبلان نثار احمد۔اورغلام رضا نے CCTV کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی و اپنی تجربہ کار صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر چور کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے موٹرسائیکل نمبری MBL 6342 ماڈل 2018 برآمد کرلیا۔بروقت ایکشن و عمدہ کارکردگی پر سید علی رضا(DPO منڈی بہاوالدین) نے SHO اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین میں آئے سائل کا تھانہ کے احاطہ سے موٹرسائيکل چوری

اپنا تبصرہ بھیجیں