اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج نے فلسطین میں ریاستی دہشگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے پیش امام کوگرفتار کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اور خفیہ اداروں نے مسجد اقصیٰ کے مبلغ شیخ ایکریما صابری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تاہم گرفتاری کا وجہ اب تک نہیں بتائی گئی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج اس سے پہلے بھی پیش امام شیخ ایکریما صابرہ کو گزشتہ سال بھی گرفتار کرچکی ہے جبکہ اسرائیلی فوج پیش امام ایکریما صابری پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی بھی لگاچکی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے شیخ صابری کو متعدد ادوار تک مقدس مقامات تک رسائی سے روکا گیا جبکہ انہیں متعدد بار جیل بھی بھیجا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں