منڈی بہاوالدین میں 1 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 18فروری2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے انسداد ٹائیفائیڈ مہم ایک قابل تحسین اقدام ہے جس کا بنیادی مقصد 9ماہ کی عمر سے لیکر 15سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ جیسی موذی مرض سے بچانا ہے تا کہ مستقبل میں صحت مندمعاشرے کے قیام کو ممکن بنایا جا سکے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نا صرف عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہےبلکہ بچوںکی صحت کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں کیچپ ڈیز میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم کی کاروائیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر افتخار احمد،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی/ پولیورافعہ ناہید، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صدف خالق کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر افتخار احمد اورڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ای پی آئی/پولیورافعہ ناہید نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم فروری سے لے کر 15 فروری 2021 تک بشمول کیچپ ڈیز میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم کے دوران ضلع منڈی بہاﺅالدین کی 8یونین کونسلوں جن میں 5تحصیل منڈی بہاﺅالدین، 2ملکوال اور ایک پھالیہ کی یونین کونسل میں 9ماہ سے لے کر 15سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 6ہزار 82بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے۔ اس طرح مجموعی کوریج116فیصد رہی۔

انہوں نے بتایا اس مہم میں 2،400فکسڈ سائیٹس مقرر کی گئی تھیں ،مہم میں تربیت یافتہ ویکسینیٹرز، نرسز، ایل ایچ ویز، ایل ایچ ڈبلیوز، سوشل موبلائزرزاور میڈیکل ٹیکنیشنز نے بھر پور حصہ لیا۔انہوں نے کہاکہ اس مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور معاونت حاصل رہی۔جس پر ڈپٹی کمشنر طار ق علی بسرا نے کہا کہ انسداد ٹائیفائیڈ مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں