پی ایس ایل 6 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

کراچی: پی ایس ایل 2021 کی ٹکٹوں کی قیمتوں اور تماشائیوں کے لیے پروٹوکولز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Advertisement

پی ایس ایل 2021 کی ٹکٹوں کی قیمتوں اور تماشائیوں کے لیے پروٹوکولز کا اعلان کردیا گیا تاہم کوالیفائر، دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے جب کہ 18 سے 22 مارچ تک کھیلے جانے والے پلے آف مرحلے کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات ان میچز سے قبل جاری کردی جائیں گی۔

کرکٹ فینز کے لیے ایونٹ کے لیگ میچز کی ٹکٹیں www.bookme.pk پر دستیاب ہوں گی، ٹکٹنگ پارٹنر کی اس ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بدھ کی صبح 10 بجے شروع ہوگی، بک می ڈاٹ پی کے نے فینز کی سہولت کے لیے ایک فون نمبر (03137786888) بھی مخصوص کردیا ہے، جہاں کوئی بھی شخص فون کال کر کے اپنا ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ اس عمل کے لیےا پنا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر دینا لازمی ہوگا جب کہ مذکورہ شخص کی ٹکٹ کنفرم کردی جائے گی تو اسے اپنے رجسٹرڈ کروائے گئے فون نمبر پر ایک ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، جس پر ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے ٹکٹ کی رقم جمع کروائی جاسکے گی۔ رقم جمع کروانے پر مذکورہ شخص کو ایک ای ٹکٹ کوڈ بھجوایا جائے گا، جس کا پرنٹ یا ایس ایم ایس دکھا کر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فیملیز کے لیے مخصوص انکلوژرز حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژر)، وسیم اکرم (پریمیئم انکلوژر)، ظہیر عباس، اقبال قاسم اور نسیم الغنی (فرسٹ کلاس انکلوژرز) اور انتخاب عالم انکلوژر (جنرل ) ہیں، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لئے مخصوص انکلوژرز میں فضل محمود (وی آئی پی انکلوژر)، سعید انور (پریمیئم انکلوژر) ، عبد القادر (فرسٹ کلاس انکلوژر) اور نذر ، قائد ، ظہیر عباس اور ماجد خان (جنرل انکلوژر) شامل ہوں گے۔

ہفتے کے روز افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔ اس میچ کے لیے وی آئی پی اسٹینڈز (حنیف محمد اور جاوید میانداد انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت پانچ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ، جبکہ فرسٹ کلاس اسٹینڈز کی قیمت (ظہیر عباس ، آصف اقبال ، وقار حسن ، ماجد خان ، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت چار ہزار روپےہوگی۔ اسی طرح ، پریمیئم اسٹینڈز(قائد ، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت تین ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ جنرل اسٹینڈز (وسیم باری ، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت دوہزار روپے طے کی گئی ہے۔

اتوار کے روز ڈبل ہیڈر میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین میچز بالترتیب دوپہر 2 بجے اور شام 7 بجے شروع ہوں گے۔ اس روز وی آئی پی اسٹینڈز (حنیف محمد اور جاوید میانداد انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت چار ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فرسٹ کلاس اسٹینڈز (ظہیر عباس، آصف اقبال، وقار حسن، ماجد خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت تین ہزار روپے ہوگی۔

اسی طرح پریمیئم اسٹینڈ (قائد، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت دو ہزار روپے ہوگی جبکہ جنرل اسٹینڈز (وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے ہوگی۔ پیر سے بدھ تک ہونے والے میچوں کے لئے وی آئی پی اسٹینڈز (حنیف محمد اور جاوید میانداد انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت تین ہزار روپے ہوگی جبکہ فرسٹ کلاس اسٹینڈز (ظہیر عباس، آصف اقبال، وقار حسن، ماجد خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت دو ہزار روپے ہوگی۔

اسی طرح پریمیئم اسٹینڈز(قائد، وسیم اکرم اور عمران خان انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے ہوگی جب کہ جنرل اسٹینڈز (وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت پانچ سو روپے ہوگی۔ لاہور لیگ کا پہلا میچ 10 مارچ کو ہوگا جہاں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ وی آئی پی اسٹینڈز (عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت تین ہزار روپے ہوگی ، فرسٹ کلاس اسٹینڈز (عبدالقادر اور سرفراز نواز انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت دو ہزار روپے ہوگی، پریمیئم اسٹینڈز (اے ایچ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے جب کہ جنرل اسٹینڈز( انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، سعید احمد انکلوژرز) کے ٹکٹ کی قیمت پانچ سو روپے ہوگی۔

پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لیے چند انکلوژرز مخصوص کردیے ہیں جب کہ سماجی فاصلے سے متعلق تمام پروٹوکولز پر عملدرآمد کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر ہی ایونٹ کے آخری چار میچز میں تعداد بڑھانے کا فیصلہ ہوگا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ اسٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنے چہرے کو بھی ماسک سے ڈھانپے رکھنا ہوگا جب کہ کوئی بھی گروپ صرف ایک گھر میں رہنے والے افراد پر مشتمل ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ فیملیز کے لیے مخصوص اسٹینڈز کی ٹکٹ ہی صرف فیملیز کو فروخت کی جاسکے گی، ٹکٹ خریدنے کے لیے ہر فرد کو اپنی درکار تمام تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی تاکہ ٹریک اور ٹریسنگ ممکن ہوسکے، ٹکٹ صرف آن لائن فروخت ہوگی، سیکورٹی گارڈز تماشائیوں کے بیٹھنے میں ان کی رہنمائی کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں